0

تعلیم کےبغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے،چئیرمین ملاکنڈ بورڈ

بٹ خیلہ (مانند نیوز) ملاکنڈبورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر گل زمین خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیرترقی مکمن نہی حصول اعلی تعلیم کے بدولت اعلی مقام تک رسائی مکمن نہیں ہےکیونکہ ہمارے بچےتعلیم کے زیور سے اراستہ ہوکر مستقبل میں ڈاکٹر انجیئر پائلٹ اور بہیت سے اعلی درجنوں پر کامیاب ہوکر اپنے صلاحیت بروئے کار لاتے ہوئے اپنےملک کو ترقیاتی یافتہ ممالک میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگےان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1آلہ ڈھنڈ ڈھیری میں یوم والدین وسالانہ تقسیم انعامات کے تقریب سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ملاکنڈ بورڈ فدا جان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مدرار حسین ریٹارئرڈ پرنسپل محمدزیب سابقہ نائب ناظم اعلی کرنل ابرار حسین یوسفزئی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما صادق شاہ باچہ ایپکا ملاکنڈ کے صدر ادریس خان سکول پرنسپل علی گوہر بھی موجود تھے تقریب میں طلباء  کے والدین سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر گل زمین نے کہا کہ پہلے لوگوں کے دلوں میں اس بات نے گھر کر لیاتھا کہ پرائیویٹ سکول میں بچے ہوزیشن لیتے ہیں اور گورنمنٹ سکول کے بچے پوزیشن نہیں لیتے تو میرے خیال میں یہ بات ٹھیک نہیں ایک بچہ ہے جو پرائیویٹ سکول میں پڑھتا ہے اس نے محنت کی تووہ بورڈکو ٹاپ کرتا ہے تو اچھی بات ہے گورنمبٹ سکول میں جو بچہ محنت کرتا ہے وہ بھی بورڈ ٹاپ کرتا ہے تویہ بھی ہمارے لئے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پرائیویٹ سکول اور گورنمنٹ سکول ایک جیسے حیثیت رکھتے ہیں یہ بات نہیں ہے پرائیویٹ سکول خاص ہے اور گورنمنٹ سکول خاص نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے رزلٹ اتا ہے گورنمنٹ سکول کے بچے پوزیشن لیتے ہیں پراییویٹ سکول بچے بھی پوزیشن لیتے ہیں ہمارے لئے سب بچے برابر ہے ان سب بچوں کے پرچے سب کچھ میرٹ پر ہوتے ہیں پرچوں اور امتحان کےمتعلق میں اپکو بتاتا چلو کہ ہمارے پرچے گورنمنٹ بناتا ہے ہمارے امتحان گورنمنٹ لیتا ہے ہمارا رزلٹ گورنمنٹ ایشو کرتا ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بہتر مستقبل کےلئے اپنے بچوں ے ہاتھوں میں قلم وکتاب دے تاکہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکے اخرمیں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1الہ ڈھنڈ ڈھیری کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں