0

پلئی کی زمینوں کی ملکیت ہماری چار قوموں کا ہے، رہنما صمد خان

بٹ خیلہ (مانند نیوز) قومی جر گہ پلئی درہ کے رہنما صمد خان نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس آ ف پاکستان سے پلئی کی زمینوں کی ملکیت کے دیر ینہ تنازعہ کے پرامن اور پائیدارحل کیلئے خود مختیار کمیشن کے قیام کی اپیل کی ہے پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ پلئی درہ کی زمینیں قوم غازی خیل باغوانان مشوانی اور شلمان خیل کی ملکیت ہے یہ قبیلے صدیوں سے نسل در نسل یہاں آباد ہیں جبکہ دوسری جانب یہاں سے37کلومیٹر دور تھانہ ٹاون میں آباد خانکو ر نا می خاندان اپنے اثر ورسوخ کی بنیاد پر ہماری آبائی زمینوں پرغیر قانونی قبضے اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث ہے جس کی وجہ سے فریقین کے مابین لڑا ئی جھگڑوں میں کئی قیمتی جانیں ضا ئع ہو چکی ہیں انھوں نے کہا کہ پولیٹکل ایجنٹ ملاکنڈ آفس میں موجود 1895اور1897کے اولڈ لینڈ ریکارڈ کے مطابق خود مختیار کمیشن کے ذریعے یہ سنگین تناز عہ حل کیا جائے تاکہ علاقہ کسی ممکنہ تصادم سے بچ سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں