0

کرونا، ڈینگی اور دیگر امراض کے نقصانات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک روزہ سیمنیار

سوات (مانند نیوز) کرونا، ڈینگی اور دیگر امراض کے نقصانات اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک روزہ سیمنیار، علماء، محکمہ صحت کے ذمہ داروں، ڈاکٹروں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور عمائدین کی شرکت، مزید امراض و نقصانات سے بچنے اور بحالی بارے تفصیلی گفتگو، تجاویز، ایک روزہ سیمنار عوامی ویلفیئر سوسائٹی اور محکمہ صحت کے اشتراک سے منعقد ہوا، چیئرمین اے ڈبلیو ایس سید محی الدین اور ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر یاسمین گل نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ ملٹی میڈیا کے ذریعے شرکاء کو بریف کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد سلیم خا اور ڈاکٹر عادل نے کہا کہ سیلاب سے اگر ایک طرف بہت سے لوگ متاثر ہوئے تو دوسری طرف اس سے مختلف امراض نے سر اٹھا کر متعدد افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ صحت امراض کی روک تھام اور اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ مزید لوگ بیماریوں کی لپیٹ میں آنے سے محفوظ رہ سکیں، لہٰذا اس ضمن میں علماء کرام اور معاشرے کے دیگر افراد بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اس وقت بیشتر امراض گندگی کی وجہ سے پھیل رہے ہیں، اس موقع پر مولانا ء صدیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کیلئے اسلام نے زریں اصول دیئے ہیں جنہیں اپنا کر ہم ہر قسم کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ہمیں اپنے گھر اور آس پاس کے ماحول سمیت معاشرہ کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے، دیگر مقررین نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت سی تباہی کاریاں کی ہیں جبکہ ماضی میں ڈینگی کی وجہ سے بھی بہت لوگ متاثر ہوئے تھے، حال و مستقبل میں کرونا، ڈینگی اور دیگر امراض سے بچنے کیلئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنا ہوگا، مقررین میں ڈاکٹر نظام الدین، عمران خان وغیرہ شامل تھے جنہوں نے تجویز دی کہ امراض سے بچنے کے حوالے سے تدابیر کو معاشرہ کے تمام افراد تک پہنچانے کے لئے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں