0

خیبرپختونخوا میں آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں آٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرلیا گیا۔ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی جانب سے آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں گودام سے سرکاری آٹا برآمد کرلیا گیا۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع گودام سے 300تھیلے سرکاری آٹا برآمد کرکے 2ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سرکاری آٹا تحویل میں لے لیا گیا، مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ میں مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں