0

عوام کا سڑکوں پر آنا ہی واحد حل ہے،تیاری کریں، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا سڑکوں پر آنا ہی واحد حل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے، واحد حل عوام کا سڑکوں پر آنا ہی ہے، عوام تیاری کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں