0

کوہلو، حلوائی کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،20زخمی

 کوہلو(مانند نیوز ڈیسک)بلوچستان کے شہر کوہلو میں حلوائی کی دکان کے اندر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔جمعہ کی صبح بلوچستان کے شہر کوہلو کے مرکزی بازار میں حلوائی کی دکان میں دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے،ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او سٹی کے مطابق دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق دھماکے کے میں 12  زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کوہلو میں دھماکے کے بعد پولیس،لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سیل کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیرِ تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں