0

ہری پور تھانہ سٹی کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

ہری پور (مانند نیوز) تھانہ سٹی کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ہری پور تھانہ سٹی کی چوکی ٹی آئی پی کی حدود محلہ جھانگیر آباد سے موٹر سائیکل چوری کا واقعہ رونما ہوا جسکامدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اور ایس ایچ اوتھانہ سٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کرنے اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے احکامات جاری کئیے۔  جس پر ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر کی زیرنگرانی ایس ایچ تھانہ سٹی نےچوکی ٹی آئی پی ودیگرنفری پولیس کےکاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ندیم احمد ولد محمد اکرم سکنہ چنگی بانڈی حال محلہ افضل آباد سنٹرل جیل ہری پور کو گرفتار کر کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں