0

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس،عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ایڈشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ عمران خان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کے خلاف ساڑھے سات کلو میٹر کے فاصلہ میں یہ 21ویں ایف آئی آرہے جس میں آج وہ پیش ہورہے ہیں۔ دوران سماعت جج نے تفتیشی افسر سے اسفسار کیا کہ ایف آئی آر میں عمران خان پر ایماء پرکا الزام ہے، کیا آپ نے ایماء کے حوالہ سے کوئی گواہی اکٹھی کی ہے؟ جس شخص نے دفعہ 144کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا کیا اس کا بیان لکھا ہے، اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگا ہ کیا کہ اس شخص کا بیان تو نہیں لکھا لیکن جس تفتیشی نے مجھے دفعہ 144کا نوٹیفیکیشن دیا تھا اس کا بیان لکھا گیا ہے۔ اس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آپ کسی افسر کا بیان بھی لکھتے ہیں تو وہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابر اعوان کو وقت پر عدالت آنے پر سراہا اور کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنماں کے وقت پر نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں