0

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ میں پوزیشن ہولڈرزاور غریب ونادار طلباء کے اعزاز میں یوم والدین کی تقریب کاانعقاد

 سخاکوٹ (مانند نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ میں پوزیشن ہولڈرزاور غریب ونادار طلباء کے اعزاز میں یوم والدین کی تقریب کاانعقاد۔سکول ہذا کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں مڈلز اور شیلڈز تقسیم کئے گئے جبکہ مخیر حضرات اور سکول ہذا کے اساتذہ کرام کی جانب سے غریب ونادار طلباء میں کپڑے اور جوتے تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں سکول ہذا میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈز طلباء کے والدین کساتھ ساتھ ممتاز سماجی کارکن امان اللہ، چیئرمین ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی، چیئرمین پی ٹی سی زور زمین خان، ماسٹر امیر افضل، ماسٹر حبیب گل سمیت پی ٹی سی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات جبکہ غریب ونادار طلباء میں کپڑے اور جوتے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول ہذاکے پرنسپل امین الحق نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے ہمیں تعلیم عام کرنے کیلئے جدوجہد کرنا ہوگادنیا کسیاتھ مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں آج کے بچے کل کے معمار ہیں انکی بہتر نشوونماہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگرام کابنیادی مقصد پوزیشن ہولڈز طلباء کی حوصلہ افزائی اور والدین واساتذہ کرا م کے درمیان باہمی رابطہ کرنا ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے بارے میں سکول انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غریب ونادار طلباء کے کپڑوں اور جوتوں کیلئے سکول ہذا کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ اصل خدمت انسانیت کی خدمت ہے جس اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں