0

آئی این ایل پراجیکٹ کے تحت محکمہ زراعت کا کسانوں میں مفت تخم، ادویات اور بیج تقسیم

تورغر (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انورزیب، آئی این ایل پراجیکٹ کے تحت محکمہ زراعت کے وساطت سے کسانوں میں مفت تخم، ادویات اور بیج تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت بھی موجود تھے۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر عبدالواجد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹئیرنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنران، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ و مردانہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر کو ضلع تورغر کے مختلف سکولوں کے بابت رپورٹ پیش کی گئی۔ میٹنگ میں تمام متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں