0

سوات ریسکیو 1122 کا ستمبر کاکاکردگی رپورٹ جاری

سوات(مانند نیوز )سوات ریسکیو 1122 سوات/ ماہانا کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 سوات نے ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 1265 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 1265 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 1110 ہیں۔اس کے علاوہ 89 ٹریفک حادثات، 12 آتشزدگیاں، 13 گولی لگنیکے واقعات، 2 پانی میں ڈھوبنے، 2 دھماکے جس میں ایک سلنڈر شامل ہے اور اس کے علاوہ 37 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 3401 افراد کو بچایا جن میں 556 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور 2845  افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی جبکہ 15 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں ستمبر کے مہینے میں 479 تک مریضوں اور زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کیے جن میں 437 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 42 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیے۔حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم ستمبر کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 29450 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 15861غلط یا فیک کالز  شامل تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمات کے لئے تیار ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں