0

محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی 12 روز کی مہم کا آغاز کر دیا

ایبٹ آباد (مانند نیوز) محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی 12 روز کی  مہم کا آغاز کر دیا ہے،3اکتوبر سے 15اکتوبر تک کی مہم میں ایبٹ آباد کی 7یونین کونسل میں ایک لاکھ 32ہزار نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔محکمہ صحت کے ساتھ پی ایچ سی گلوبل سمیت دیگر بھی ساتھ دے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال،ای پی آئی کے ڈاکٹر یاسر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں بتایا۔جب کہ اس موقع پر ڈاکٹر اشفاق،پی ایچ سی گلوبل کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ابرار حسین،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے  بھی موجود تھے۔  میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا،پولیو،ڈینگی سمیت دیگر  انسداد مہم میں بڑا میڈیا نے آگاہی کے لئے  کام کیا اور فرنٹ لائن رہ کر  قربانیاں بھی دیں خود بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیفائیڈ بچاؤ مہم کے لئے  106ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں  ہر ٹیم تین افراد پر مشتمل ہو گی۔محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولز میں بھی جاکے بچوں بچیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ضلع میں سات یونین کونسلز  ایبٹ آباد کینٹ،سنڑل اربن،ملک پورہ اربن،کیہال اربن،نواں شہر،حویلیاں سٹی اور حویلیاں کینٹ شامل ہیں۔اس مہم میں ایک لاکھ 32ہزار بچوں اور بچیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہسپتالوں میں آنے والے بچوں کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ بہت سے بچوں کو علاج کے باوجود علامات ختم نہیں ہو رہی تھیں۔اس حساس نوعیت پر تھنک ٹینک نے فیصلہ پراس بیکٹیریا سے بچاؤ کے لئے  مہم شروع کی  جا رہی ہے۔جس میں نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر سات یونین کونسل میں مہم تین اکتوبر سے 15اکتوبر تک جا ری رہے گی اس میں والدین  ہچکچاہٹ نہ رکھیں اس کی بچوں کو ان کی صحت کے لئے بہت ضرورت ہے۔ حکومت بھی اس پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ای پی آئی کے ڈاکٹر یاسر کا کہنا تھا اس کے پھیلاؤ میں خوراک،نکاسی آب اور مضر صحت پینے پانی  سے بیکٹریا پھیلتا جا رہا ہے۔جس میں شہری یونین کونسلز ذیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا کہنا تھا ٹائیفائیڈ کا بیکٹریا انسان کے پتہ میں گھر بنا لیتا ہے اور چھپ کے بیٹھ کے آنکھ مچولی کھیلتا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں