0

ہنگو شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بد حال کر دیا

 ہنگو (نمائندہ مانند) ہنگو شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بد حال کر دیا، مختلف فیڈرز پر 8 سے 18 گھنٹون کی بجلی کی بندش پر عوام کا پیمانہ صبر لبریز، اعلی حکام شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنک کا نوٹس لے۔عوامی حلقے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے مختلف فیڈرز پر 8 سے18 کھنٹوں کی بجلی کی بندش نے عوام کی مت مار دی، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔جبکہ ہسپتالوں، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری طرف میٹر ریڈرز کی طرف سے چیکنگ کے بغیر ریڈنگ ڈالنے پر بھی عوام شدید اضطراب سے دوچار ہیں۔جبکہ ایکسین سمیت کسی کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں اور نہ ہی خود احتسابی کا کوئی نظام ہنگو پیسکو میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق ہنگو پیسکو افس میں ہمارا کوئی دارو گیر نہیں۔اور نہ ہی اوربلنگ سمیت دیگر معاملات میں عملہ صارفین کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔عوامی حلقوں نے خبر دار کیا ہے کہ اگر پیسکو ہنگو ڈویثزن نے حکام نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو مولانا عبدلخلیل کی قیادت میں واپڈا ہنگو کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں