0

امریکی صدر بائیڈن پھر تقریر کے بعد پھر کنفیوژ ہوگئے، انٹرنیٹ صارفین کو تشویش

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن ایک مرتبہ پھر اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد کنفیوژ دکھائی دیئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے دفتر میں موجود تھے جہاں انہوں نے سمندری طوفان کے دوران اس کمپنی کے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔کمپنی کے آفس میں امریکی صدر کی شرکت اور خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوبائیڈن اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد کنفیوژ دکھائی دیئے۔آفس میں موجود کمپنی کے حکام امریکی صدر کو متعدد مرتبہ آواز دے کر روکنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ آوازوں پر توجہ دیئے بغیر ہی وہاں سے چلے جاتے ہیں۔امریکی صدر کی اس ویڈیو سے متعلق انٹرنیٹ پر صارفین ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے وائٹ ہاوس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیئے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں