0

سوات ، ورلڈ ہارٹ ڈے کے مناسبت سے دل کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد

سوات (مانندنیوز) سوات میں ورلڈ ہارٹ ڈے کے مناسبت سے دل کی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد، ہائی نون لیبارٹریز کی جانب سے سوات پریس کلب میں بھی پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دل کی بیماریوں، اس کی وجوہات اور روک تھام پر گفتگو کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالہادی، عالم زیب خان،محمد ایاز اور برکت اقبال نے کہا کہ ہر سال 29 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد دل کی بیماریوں کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانا ہوتا ہے،ڈاکٹر عبدالہادی نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں زیادہ اموات کینسر کیوجہ سے ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبر لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریاں لگنے کے مختلف وجوہات ہیں جس میں سب سے پہلی وجہ فضول بیٹھنا ہے،اکثر لوگ ایسے ہی بیٹھے رہتے ہیں نا کہی جاتے ہیں نا گھومتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دل کی بیماری لگ جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ روزانہ ورزش یا آدھا گھنٹہ تیز تیز چلنے سے دل کی بیماری کی روک تھام کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ موٹاپا بھی ایک بڑی وجہ ہے جو لوگ زیادہ موٹے ہوتے ہیں وہ دل کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اسی لئے اپنا وزن کنٹرول کرنا، باقاعدہ ورزش کرنا اور ایسے کھانوں سے اجتناب کرنا جو وزن بڑھاتا ہے کی بدولت ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنک فوڈز، کولڈ ڈرنکس، گندم،آلو،چاول اور تمباکو نوشی کے زیادہ استعمال سے بھی دل کی بیماریاں لگ سکتی ہے، شوگر کے مریضوں کو دل کی بیماری ضرور ہوتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد24 فی صد ہے یعنی ہر چوتھا بندہ شوگر کا شکار ہے، باقاعدہ شوگر ٹیسٹ کروانا اور شوگر کو کنٹرول میں رکھنے سے ان بیماریوں سے خود کو دور رکھا جا سکتا ہے۔ داکٹر عبدالہادی نے مزید کہا کہ ذہنی تناو بھی دل کے عارضے کا سبب بن سکتی ہے، آج کل سوات میں ہمارے پاس جتنے بھی مریض آتے ہیں ان میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس وقت ملک میں دل کے بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعادا15 فی صد تک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ دل کی بیماری ایک وباء کی شکل اختیار کر رہی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔عالمزیب خان نے کہا کہ ہائی نون لیبارٹریز ملک بھر میں دل کی بیماریوں کے حوالے سے سیمنارز اور آگاہی کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتی ہے جبکہ اس میں قومی و بین الالقوامی تنظیمیں ان کے ساتھ اشتراک کرتی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں