0

مالاکنڈ بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کے مجموعی نتائج کا اعلان

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ نے ہفتہ کو انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کے مجموعی نتائج کا اعلان کر دیا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  ملاکنڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022 حصہ اول میں کل 32,990 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 22,975 کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں کا مجموعی تناسب 69.64 فیصد ہے۔

اسی طرح حصہ II میں کل 32,135 امیدواروں میں سے 27,535 کامیاب قرار پائے جن کی مجموعی شرح 85 تھی۔

پری میڈیکل میں 14773، پری انجینئرنگ میں 1002 اور آرٹس گروپ کے 10816 امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔

علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیر اپر کے عمیر احمد نے 1054 نمبر لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار، باجوڑ کے حسن الحیدر نے 1044 نمبر لے کر دوسری اور علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ کی نورا علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں