0

تعلیم کی بدولت معاشرہ آسمان کو چھو لیتا ہے، پرنسپل فیاض حسین

پبی (نمائندہ مانند) تعلیم کی بدولت معاشرہ آسمان کو  چھو لیتا ہے ہر انسان تعلیم کی بدولت بہترین شہری بن سکتا ہے تعلیم یافتہ نوجوانان ملک کی سالیمت اور ترقی میں  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔پرنسپل فیاض حسین کا بزم ادب پروگرام کے موقع پر طلباء سے خطاب گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول پبی نوشہرہ میں طلباء میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں بزم ادب کی ایک پروقارتقریب منقعدہوئی۔ جس کی صدارت سابق ڈی ای او اور موجودہ پرنسپل فیاض حسین نے کی۔ تقریب کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین عامر علی۔ اور ممبران عنایت اللہ۔ابوالحسن۔شفیع اللہ۔سید عبدالغنی شاہ۔  میر حیدر خان۔فضل وہاب۔ نے پروگرام کو تربیت دیا تھا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض شفیع اللہ اور ابوالحسن نے انجام دیئے۔تقریب کا آغاز جماعت دہم کے طالبعلم عبداللہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ جبکہ جماعت دہم کے طالب علم حلفان نے نعت شریف پیش کیا۔ جماعت نہم کے طالب علم ہارون الرشید نے موقعہ کی مناسبت سے تقریر کی۔ جبکہ جماعت ششم اور ہشتم کے طلباء عمر۔ عبدالرحمن۔ریحان۔ سلیمان۔ حسن نے قصیدہ پیش کیا۔اور ریاض اور سلمان نے خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پر موجودہ خالات کی مناسب سے طلباء  سے سوالات کئے گئے۔صحیح جواب دینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں پرنسپل فیاض حسین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ طلباء معاشرے کا اہم ستون ہے طلباء سے ہی بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ اوربالآخر آپ ہی نے اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ آپ اپنی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے۔اور بہترین کارکردگی کی بدولت اپنے ادارے کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء  نہ صرف دنیاوی تعلیم پر توجہ دیں بلکہ دین اسلام کی تعلیمات  بھی  اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔ اگر آپ اپنے اپ میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لاو گے تو وہ دن دور نہیں کہ آپ معاشرے میں ایک باوقار شخصیت کی حیثیت پہچانے جائینگے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں