0

دیر بالا،الیکشن کمیشن کا مختلف سکولوں میں ووٹرز آگاہی پروگرام کا انعقاد

شرینگل (نمائندہ مانند) دیر بالا،الیکشن کمیشن کا مختلف سکولوں میں ووٹرز آگاہی پروگرام،طلباء اور علاقے کے کونسلرز کو رجسٹریشن سے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر  دیر بالا جناب جہانزیب خان کے آفس سے جاری بیان کی مطابق الیکشن کمیشن نے دیر بالا کے مختلف علاقوں میں ووٹرز آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔جس سلسلے میں گذشتہ روزگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قولنڈی اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شا ؤ میں نومنتحب خواتین کونسلرزکیلئے الگ الگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سکول کے پرنسپل انیس الرحمان اور دیگراساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں ووٹ آگاہی کے حولے سے تقریب میں شرکت کی۔  اس موقع پرنسپل انس الرحمان اور ضلعی الیکشن کمشنر دیر بالا جہانزیب خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ کی رجسٹریشن کی اہمیت اور انتخابی عمل کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر ن خواتین کی انتخابی عمل میں بھر پور شرکت پر زور دیا۔ انہو ں نے مزید 8300 ایس ایم ایس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی۔آخر میں سوالات اور جوابات کا سیشن ہوا، جس میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دئے گئے۔پروگرام میں شرکاء پر زور دیا گیاکہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے ووٹ کے رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور آئندہ آنے والے الیکشن کے ووران اپنے اپنی ووٹ کی زمہ داریپوری کر کے ٹرن آوٹ بڑھانے میں بھر پور کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں