0

محکمہ صحت ملاکنڈ 3اکتوبر سے بٹ خیلہ سٹی میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم شروع کرے گا

بٹ خیلہ (مانند نیوز) محکمہ صحت ملاکنڈ کل3اکتوبر سے بٹ خیلہ سٹی میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم شروع کرے گا 15اکتوبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران32ہزار بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جن کی عمریں 9ماہ سے15سال کے درمیان ہونگی ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹرمراد کے مطابق مہم کے کامیاب انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس مقصد کیلئے ہیلتھ ورکرز کی29ٹیمیں اور مہم کی مانیٹرنگ  کیلئے12 سپروائزوں کی ضروری ٹریننگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے اس کے علاوہ طلباء وطالبات کی ویکسی نیشن کا بھی خا ص انتظام کیا گیا ہے ڈاکٹر مراد نے والدین علما کرام اساتذہ سمیت سماجی وسیاسی حلقوں سے مہم کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں