چکدرہ (مانند نیوز) ملا کنڈ تعلیمی بورڈ چکدرہ نے انٹر میڈیٹ ایف اے ایف ایس سی سال 2022کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا کے مجموعی نتائج میں طالب علم عمیر احمد رولنمبر328304 جس کا تعلق علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیر ضلع دیر بالا سے ہے نے1054 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑکے طالب علم حسن الحیدر رولنمبر 331861 نے 1044 نمبرات لیکردوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ ملاکنڈکے طالبہ نورٰی علی رول نمبر 331151نے 1043 نمبرات لیکر حاصل کی۔ بورڈ کی سطح پر کل 65125امیداور امتحان میں پیش ہوئیملا کنڈ تعلیمی بورڈ پری میڈیکل گروپ میں 17101 امیدواروں میں سے 14773 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 86.39 فیصد رہا۔پری انجنیرنینگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد 1617 تھی۔ پاس شدہ طلبہ کی تعداد1002 ہے۔ اور ان کا نتیجہ 61.97فیصد رہا۔ سائنس جنرل گروپ میں کل1447 امیدواروں میں 914 امیدوار کامیاب ہو ئے، نتیجہ63.17 فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں کل 11939 امیدواروں میں 10816 امیدوار کامیاب ہو ئے، نتیجہ90.59 فیصد رہا۔پارٹ ون میں مجموعی طور پر32990 اُمیدواروں میں سے 22975 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔نتیجہ 69.64 فیصد رہا۔ پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر32135 اُمیدواروں میں 27535 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔نتیجہ 85.69 فیصد رہا۔ تفصیلاً گروپ وائز (پارٹ ٹو) نتیجہ درجہ ذیل ہے۔پری میڈیکل گروپ میں 17101 امیدواروں میں سے 14773 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 86.39 فیصد رہا۔پری انجنئیرنگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد 1617 تھی۔ پاس شدہ طلبہ کی تعداد1002 ہے۔ اور ان کا نتیجہ 61.97فیصد رہا۔ سائنس جنرل گروپ میں کل1447 امیدواروں میں 914 امیدوار کامیاب ہو ئے، نتیجہ63.17 فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں کل 11939 امیدواروں میں 10816 امیدوار کامیاب ہو ئے، نتیجہ90.59 فیصد رہا۔
