پبی (نمائندہ مانند)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس/نوشہرہ میڈیکل کالج ایم ٹی آئی نوشہرہ میں عالمی یوم قلب کا دن منایا گیاقاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام عالمی یوم قلب کے مناسبت سے سیمپوزیم منعقد کیا گیاپوری دنیا عالمی یوم قلب مناتا ہے۔ کارڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب قریشی نے سیمپوزیم میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب قریشی نے سیمپوزیم کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ریٹائرڈ وحید احمد صاحب زادہ کا اور ساتھ میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران بخت باز خان، محمد ولید اختر، ایڈوکیٹ شبنان خٹک اور ایڈوکیٹ کاشف علی شاہ کا شکریہ ادا کیاعالمی یوم قلب کے متعلق شرکاء نے قلب کے حوالے سے مفید معلومات دی، سپیکرز میں جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر HMC,پروفیسر ڈاکٹر ملک فیصل افتخار LRH،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب قریشی, میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار الدین شامل تھے۔ عالمی یوم قلب کے اہمیت کے بارے میں عوام الناس کو “دل کی حفاظت کیلئے اپنے دل کا استعمال کیجیے” کا پیغام دیا سیمپوزیم کے اختتام پر ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج/ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب قریشی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہاسیمپوزیم میں فیکلٹی ممبران ڈاکٹرز، نرسز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی.
