0

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی،129افراد ہلاک،180زخمی

 جکارتہ(مانند نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں 129افراد جاں بحق اور180زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا  کے جزیرے جاوا کے شہر مالانگ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا،مالانگ کے علاقے میں واقع سٹیڈیم میں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پرسی بایا نے 2کے مقابلے میں 3گول سے میچ  اپنے نام کیا۔ میچ کے اختتام پر ہارنے والی ٹیم  کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد  فٹبال گراؤنڈ  میں داخل ہوگئی۔پولیس نے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے سٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 129افراد جاں بحق اور180زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا۔انڈونیشیا کی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ زیادہ تر افراد کی موت سانس گھٹنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئی۔افسوسناک واقعہ کے بعد انڈونیشین فٹبال لیگ میں ایک ہفتے کے لئے تمام میچز معطل کردیئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں