0

تھانہ تحت بھائی پولیس کا کامیاب کاروائی

تخت بھائی (نمائندہ مانند) تھانہ تحت بھائی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے احسان میڈیکل سنٹر کے ڈکیتی کے واردات میں ملوث  انتہائی مطلوب 02 مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔تخت بھائی پولیس نے گزشتہ مہینے ملاکنڈ روڈ مین بازار پر واقع احسان میڈیکل سٹور میں رات کے وقت اسلحے کے نوک پر  دلیری سے ڈکیتی کرکے لاکھوں روپے لوٹنے والے 6 میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم پہلے سے ہی پولیس نے دھر لیا ہے۔۔ ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی آیاز محممود خان اور ایس ایچ او مقدم خان  نے بتایا کہ 9 جولائی 2022 کو رات 9 بجے تخت بھائی مین بازار میں واقع  احسان میڈیکوز میں 6 مسلح ڈاکوؤں گھس کر سٹور کے  مالک ارشد سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے نقد اور 2 قیمتی موبائلز چھین کر فرار ہوئے۔  اس دلیرانہ واقع کا ڈی پی او مردان عرفان اللہ مروت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ جنہوں نے دن رات ایک کرکے ایک ملزم سجاد ولد عمر حکیم سکنہ سرڈھیری ضلع چارسدہ کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ جبکہ دو ملزمان فرہاد ولد محمد اسحاق سکنہ ماجوکے ضلع چارسدہ اور عامر ولد انور خان سکنہ قاسم کالونی تخت بھائی  کو گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ چھینی گئی رقم ان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی جبکہ باقی 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔ اور ان کی گرفتاری عنقریب متوقع ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں