0

ملاکنڈ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ سال 2022نتائج کا اعلان کردیا

چکدرہ (مانند نیوز) ملا کنڈ تعلیمی بورڈ چکدرہ نے انٹر میڈیٹ ایف اے ایف ایس سی  سال  2022کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا کے مجموعی نتائج میں طالب علم عمیر احمد رولنمبر328304  جس کا تعلق علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیر ضلع دیر بالا سے ہے نے1054  نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑکے طالب علم حسن الحیدر  رولنمبر 331861  نے 1044   نمبرات لیکردوسری  پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن  علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ ملاکنڈکے طالبہ نورٰی علی رول نمبر 331151نے 1043  نمبرات لیکر حاصل کی۔ بورڈ کی سطح پر کل  65125امیداور  امتحان میں پیش ہوئیملا کنڈ تعلیمی بورڈ پری میڈیکل گروپ میں 17101  امیدواروں  میں سے  14773 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 86.39  فیصد  رہا۔پری انجنیرنینگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد  1617  تھی۔ پاس شدہ طلبہ کی تعداد1002  ہے۔ اور ان کا نتیجہ 61.97فیصد رہا۔  سائنس جنرل گروپ میں کل1447  امیدواروں  میں 914   امیدوار  کامیاب ہو ئے، نتیجہ63.17   فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں کل 11939  امیدواروں  میں 10816 امیدوار  کامیاب ہو ئے، نتیجہ90.59   فیصد رہا۔پارٹ ون میں مجموعی طور پر32990   اُمیدواروں    میں سے 22975 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔نتیجہ 69.64 فیصد رہا۔  پارٹ ٹو  میں مجموعی طور پر32135 اُمیدواروں  میں   27535   اُمیدوار کامیاب ہوئے۔نتیجہ 85.69 فیصد رہا۔ تفصیلاً گروپ وائز (پارٹ ٹو) نتیجہ درجہ ذیل ہے۔پری میڈیکل گروپ میں 17101  امیدواروں  میں سے  14773 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 86.39  فیصد  رہا۔پری انجنئیرنگ گروپ میں امیدواروں کی تعداد  1617  تھی۔ پاس شدہ طلبہ کی تعداد1002  ہے۔ اور ان کا نتیجہ 61.97فیصد رہا۔  سائنس جنرل گروپ میں کل1447  امیدواروں  میں 914   امیدوار  کامیاب ہو ئے، نتیجہ63.17   فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں کل 11939  امیدواروں  میں 10816 امیدوار  کامیاب ہو ئے، نتیجہ90.59   فیصد رہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں