0

ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی اختتام پذیر

ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی اختتام پذیر ہو گئے۔ چار مختلف کٹیگریزمیں 15سال سے کم عمر بچوں میں مجتبی احمدنے طالبات میں عائشہ نور اور 15سال سے 25سال کے مردوں میں محمد فاروق جاوید اور خواتین میں زینب علی  نیپہلی پوزیشن حاصل کی۔جو چار اکتوبر کو ریڈیو پاکستان پشاور میں  منعقدہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے۔  مقابلے کے اختتام پر  اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنرز زرک یار خان طورو اور،علی شیر خان ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم اور یونیورسٹی آف صوابی شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر تحسین اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے سیکرٹری راجہ قدیر اقبال   نے کامیاب طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر طارق اسلام مروت کی ہدایت پر ضلعی سالانہ مقابلہ نعت خوانی ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ  میں ہوئے جس میں 15سال سے کم عمر بچوں میں روز ویلی پبلک سکول  کے مجتبی احمد   نے اول نواں شہر سکول کے حافظ مزمل نے  دوئم اور  محمد نوید احمد دارالعلوم مہریہ ایبٹ آباد  کے طالب علم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔اسی کٹیگری میں طالبات میں لائٹ ہاؤس سکول کی  عائشہ نور نے اول علیشہ بی بی گرلز ہائی سکول نمبر دو  نے دوئم اور ایمن زاہد گرلز ہائی سکول نمبر ون ایبٹ آباد  نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔15سال سے 25سال کی عمر میں مردوں میں محمد فاروق جاوید  کامرس کالج منڈیاں نے اول احمد محمود قادری نے دوئم اور حسین علی ستی نے  سوئم پوزیشن حاصل کی۔اس کٹیگری کے خواتین کے مقابلہ میں گورنمنٹ  گرلز ہائی سکول حویلیاں کی زینب علی  نے اول اور  ابرش حفیظ نے دوئم اورنایاب بی بی گرلز ہائی سکول ملک پورہ نیسوئم پوزیشن حاصل کی۔ضلعی مقابلہ نعت خوانی میں مختلف سرکاری، پرائیویٹ سکولز،کالجز  یونیورسٹیز اور مدارس کے 150سے زاہد  طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ یہ مقابلے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جا ری رہے۔جس میں ججز کے فرائض ملک کے نامور نعت خوانوں حافظ جنید مصطفی،سید نصیر احمد شاہ،منزہ وحید نے ادا کئے۔ اس موقع پر ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے سیکرٹری خالد وحید قریشی،ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد  انچارج شعبہ نعت طاہر منیر اعوان،سردار شکیل احمد،سیف اللہ عباسی،دلداراحمد ستی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر زرک یار خان طورو  نے علیحدہ علیحدہ  اپنے خطاب میں کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے مقابلہ ہائے نعت محبت رسول اور عشق رسول کو پروان چڑھانے کا زریعہ ہیں۔وقت کا تقاضا ہے ایسی محافل اور مقابلہ ہائے نعت کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کیا جائے۔تاکہ نئی نسل کو اسوہ رسول اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آگاہ ہو سکیں۔مقابلہ نعت خوانی میں چار مختلف کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کے صوبائی مقابلے ریڈیو پاکستان پشاور میں 4اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ان مقابلوں کے اختتام پرڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے ٹرافیاں،اسناد اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے اول پوزیشن کے حامل نعت خواں طلبہ وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ججز نے نعت پیش کرکے تقریب میں سماں باندھ دیا۔جسے انتظامی افسران سمیت دیگر نے بے حد سراہا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں