0

عمران نیازی زہنی مریض ہے،امیر مقام

پشاور(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی و سیاسی اُمور و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی ذہنی مریض ہے، فرد واحد کے خواہش کے مطابق ملک نہیں چلے گا ملک کا نظام آئین اور قانون کے تحت چلتا ہے اور چلتا رہے گا بہت جلد پوری قوم کو سمجھ آ جائیگی کہ ملک دشمن لیڈر اور پارٹی کونسی ہے اور دوست کونسا ہے، آج جو مشکلات قوم برداشت کر رہی ہے وہ عمران نیازی اور اس کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ ہے، پوری پاکستانی قوم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں عمران جیسا شخص حکمران نہیں شکر ہے کہ عوام کی خدمت اور غریبوں کیلئے درد دل کا جذبہ رکھنے والے شہباز شریف وزیراعظم ہے۔وہ مردان کے ایک روزہ دورے کے موقع پر مسلم لیگی رہنما عبدالسبحان خان کے بھائی زڑہ ور خان، نعیم انور کے بھائی کے فاتحہ خوانیوں، حاجی خان اکبر،کرنل شیر افگن کی بیمار پرسیوں اور تحصیل صدر مردان نعیم باور کے گھر آمد کے بعد مسلم لیگی رہنما نعیم انور کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ مردان کی قیادت بھی موجود تھی،انجینئرا میر مقام نے کہا کہ کارکنوں کی قربانیوں کا احساس ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں پارٹی ورکرز ہی پارٹی کا اصل اثاثہ ہے، آپس میں اختلافات آتے رہتے ہیں مگر سب کو بیٹھ کر افہام تفہیم سے حل کرانے چاہئے اور پارٹی کے مفاد ات کا بھی خیال رکھنا چاہئے پارٹی میں نظم و ضبط بحال رکھنا ہر صورت میں ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اب سب کو سمجھ آ گئی ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ مشکل اور کٹھن حالات ختم ہونے والے ہیں اور بہت جلد میاں محمد نواز شریف کو بھی انصاف ملے گا اور وہ پاکستانی قوم کے درمیان ہونگے انہوں نے کہا کہ انصاف سب کیلئے برابر چاہتے ہیں نہ کہ اپنے لئے ایک قانون اور مخالفین کیلئے دوسرا وہ کام عمران نیازی کا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں