0

ہنگو ،محکمہ لائیو سٹاک کاجانوروں کو مہلک امراض سے محفوظ بنانے کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہنگو(مانند نیوز) ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ  کے تعاون سے محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کو مہلک امراض سے محفوظ بنانے کے لئے یونین کونسل دلن  میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر فوکل پرسن برائے محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ ولی اللہ عرف ٹیپو نے زمینداروں سے خطاب کیا اور زمینداروں کو جانوروں کی بیماریوں کے متعلق تفصیلی آگاہی دلائی۔اور 195 سے زائد زمینداروں میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفت ادویات بھی تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ اقدامات  ہنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی وساطت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک خیبرپختونخواہ ڈاکٹر عالم زیب خان،ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہوار انور کی سرپرستی میں محکمہ لائیوسٹاک نہایت جانفشانی سے  ادا کر رہی ہے تاکہ شہری علاقوں سمیت دور افتادہ علاقہ جات میں مال مویشیوں کی بروقت علاج معالجہ کو یقینی بناکر ہرقسم مہلک امراض سے بچایا جاسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں