0

طوری بنگش قبائل کا افغانستان کے متاثرین کو ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان دیا گیا

 پاراچنار(مانند نیوز ) پاراچنار کے طوری بنگش قبائل کی جانب سے افغانستان کے سیلاب و زلزلہ متاثرین کو ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان دیا گیا چھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان بارڈر پر افغان حکام کی موجودگی میں ریڈ کریسنٹ کے حوالے کیا گیا جن میں اشیائے خورد و نوش و دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم خان بنگش اور افغانستان کے چھ صوبوں کے حکام طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت طوری ، تحریک حسینی کے علامہ سید تجمل حسین اور دیگر عمائدین موجود تھے پاک افغان سرحد پر امدادی سامان دینے کے موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر لیاقت حسین ، سید جاوید علی شاہ ، علی جواد ،چئیرمین سید اصغر ، حاجی عون علی اور دیگر عمائدین نے کہا کہ یہ امدادی سامان نہیں بلکہ افغان عوام کیساتھ پاراچنار عوام کا محبت کا اظہار ہے اور انشا اللہ ہر آڑے وقت میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر اپنے خطاب میں افغان سینیٹر لائق خان ، محمد صادق نے افغان زلزلہ اور سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دینے پر پاراچنار کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع کرم افغانستان سے ملحقہ ضلع کرم کے عوام نے افغان عوام کیساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے اور ضلع کرم کے عوام کا جذبہ خیر سگالی لائق تحسین ہے .

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں