0

لکی مروت میں 3 اکتوبر تا 15 اکتوبر ٹائیفائڈ سے بچاو کی مہم شروع ہو گی

لکی مروت (نمائندہ مانند) لکی مروت کی تین یونین کونسلوں میں 3 اکتوبر تا 15 اکتوبر ٹائیفائڈ سے بچاو کی مہم شروع ہو گی، اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال کے 45 ہزار سے ذائد بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، ٹائیفائڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی ایچ او آفس لکی مروت میں ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر توقیر احمد کی جانب سے صحافیوں اور پارٹنرز اداروں کیلئے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، پروگرام میں ڈاکٹر یوسف این سٹاپ آفیسر ،ڈاکٹر فہیم این سٹاپ آفیسر، سمیع اللہ ڈی ایچ ایس سی او، علی الدین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ایچ سی گلوبل اور عاطف اقبال پراجیکٹ آفیسر چپ سمیت دیگر پارٹنرز اداروں کے نمائندوں اور  معروف صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر یوسف کا کہنا تھا کہ لکی مروت کی گنجان آبادی والی تین یونین کونسلوں لکی مروت ون، لکی مروت ٹو اور سرائے نورنگ میں یہ مہم چلائی جائے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیفائڈ ایک جان لیوا بیماری ہے اور ایک انجکشن بچے کو پانچ سال کیلئے اس بیماری سے محفوظ رکھے گی،اس موقع پر ڈاکٹر فہیم کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کو  کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں