0

مفتاح اور ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،فواد چوہدری

اسلا م آباد(مانند نیوز ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ  مفتاح اسماعیل  اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں۔ سماجی رابطے کمی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئے جارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں