0

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا وہ اب بھی لاگو ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا ہے، وہ اب بھی لاگو ہیں۔اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ پروگرام کے لیے جو پالیسی معاہدے کیے ہیں، وہ امور قائم ہیں۔ ایستھرپیریز نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے معاونت کا عمل تباہ کاری کا جائزہ لینے کے بعد شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے کئے گئے پالیسی کمٹمنس لاگو ہوتے رہتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں