0

چیئرمین ڈیڈیک کی زیر صدارت ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے حوالے سے اہم اجلاس

سوات (مانند نیوز) چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سٹی میئر شاہد علی نے بھی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں تحصیل میونسپل انتظامیہ بابوزئی اور محکمہ آبپاشی کے افسران شامل تھے۔ اجلاس میں بابوزئی کی تحصیل میونسپل انتظامیہ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تحصیل بابوزئی کے لیے عمارت کے نقشوں کے اجراء اور دیگر انتظامی اقدامات شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ مینگورہ شہر کو قابل رہائش بنانے کے لیے ٹی ایم اے حکام پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات سے متعلق معاملات میں چوکس رہیں اور تمام معاملات کو نظم و ضبط میں رکھیں۔چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر عمل کیے بغیر کسی کو عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ شہر میں کسی بھی میگا سٹرکچر کی منظوری کے لیے غیر معمولی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ تحصیل میں اریگیشن چینلز کو مزید چینلائز کرنے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی میئر شاہد علی نے کہا کہ سٹی تحصیل بابوزئی میں بلدیاتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے تحصیل کونسل کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔سٹی میئر نے کہا کہ بابوزئی کو ایک ماڈل تحصیل بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں