0

ڈی ار سی ہنگو نے دو فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعہ کو حل کر دیا

ہنگو(مانند نیوز) ڈی ار سی ہنگو نے دو فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعہ کو حل کر دیا،فریقین نے ڈی ار سی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کر لیا، روایتی تنازعات اور تلخی و ناراضی کا باعث بننے والے عوامل کے حل کے لیے ڈی ار سی بہترین فورم ہے، علاقائی دستور اور انصاف پر مبنی فیصلے لائق ستائش ہیں حیات وزیر بنگش۔تفصیلات کے مطابق ضلعی مصالحاتی کمیٹی ہنگو  کے ممبران حیات وزیر بنگش،فضل اکبر، علاو الدین خان اور دولت اللہ نے وراستہ روڈ کے دو فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعے کو حل کر دیا۔فیصلے کو دونوں فریقین نے دل و جان سے تسلیم کیا۔اور ڈی ار سی کو سستے انصاف کا فورم۔قرار دیا۔اس موقعہ پر ڈی ار سی ممبران  حیات وزیر بنگش، فضل اکبر اور دیگر نے کہا کہ ڈی ار سی تصفیہ طلب ایشوز اور تنازعات کے حل کا بہترین فورم ہے جس کے ذریعے عوام کو انصاف پر مبنی فیصلوں سے استفادہ کرنے کا موقعہ میسر آیا ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ روایتی انداز میں مسائل کے حل کے لیے ڈی ار سی سے رجوع کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں