ہنگو (مانند نیوز) ممتاز مذہبی سکالر سید عدنان کا کا خیل نے کہا ہے کہ اللہ رحم کریں ہم اور ہمارا ملک بڑی مشکلوں سے گزر رہا ہے اور ہماری معاشی صورت حال تباہ ہو رہا ہے ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو چاہیئے کہ عالمی طاقتوں کے آ لہ کار بننے کے بجائے مسلمانوں کی نمائندگی کریں وہ گزشتہ روز جامعہ یوسفیہ میں ہنگو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی اور انتشار صورت حال ہے ایسے صورت حال میں سیاسی اور مذہبی لیڈروں کو اپنا رول ادا کرنا چاہیئے تا کہ ہمارا ملک صحیح معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی ملک بن جائیں اور ملک کے عوام کو پریشانیوں سے نجات مل جائے ان سے قبل عدنان کا کا خیل نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہل علاقہ کو اگلے جمعرات سے کربوغہ میں شروع ہونے والے تبلیغی اجتماع میں بھر پور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ اسی میں ہماری بھلائی انہوں نے کہا کہ 18/20 سال قبل میں اسی مدرسے میں رہا ہوں مولانا آمین شہید ایک بہترین شخصیت تھے اُن کی جانشین مولانا یوسف بھی اُسی کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں ہم سب کو چاہیئے کہ مولانا آمین شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں۔
