0

اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ بٹگرام بازار میں پرائیویٹ اسپتال میڈیکل اسٹورز کادورہ

بٹگرام (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شکیل اکبر کا ڈرگ انسپکٹر محمد بلال خان کے ہمراہ بٹگرام بازار میں پرائیویٹ اسپتال میڈیکل اسٹورز کادورہ متعدد میڈیکل اسٹور سیل اور جرمانے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام عرفان اللہ محسود کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شکیل اکبر نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ میڈیکل اسٹورزکا تفصیلی دورہ کیا  دورے کے دوران ادویات کے معیار زاہدالمعیاد اویات میڈیکل اسٹورز کی صفائی ستھرائی اور ادویات فروخت کرنے والوں کے لائسنس چیک کیے گئے۔ادویات کو لیبارٹری کرنے کے لیئے مختلف میڈیکل اسٹورز سے ادویات کے نمونے بھی لیئے گئے۔ بغیر لائسنس اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل کردیے گئے جبکہ متعدد کو جرمانہ کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شکیل اکبر میڈیکل اسٹورز چلانے والوں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوے کہا کہ وہ غیر معیاری اور زاہدالمیعادادویات فروخت کرنے سے گریز کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹور چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں