اسلام آباد(نمائندہ مانند)ایف ایف سی کا MAP کی جانب سے بہترین کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ کا حصول۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کو کراچی میں مینیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے زیر اہتمام 37ویں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب میں مسلسل آٹھویں (08ویں) بار فرٹیلائزر سیکٹر میں “بہترین کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ” سے نوازا گیا ہے -ایف ایف سی کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ کمپنی کے بہترین انتظامی طریقوں، ممتاز کارپوریٹ گورننس، صنعتی اعزازات اور شیئر ہولڈرز کی قدر کے اعتراف میں دیا گیا ہے جسے FFC اپنے قیام سے برقرار رکھے ہوئے ہے۔
جناب سید عمران رضوی نے کمپنی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ ایوارڈ وصول کیا۔