0

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک،دوسرا زخمی

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک،دوسرا زخمی ہو گیا۔بھارتی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 2 پائلٹس سوار تھے۔ بھارتی فوجی حکام نے کہا کہ دونوں زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زیادہ زخمی پائلٹ دورانِ علاج چل بسا۔دوسرے زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں