0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا زیر صدارت24 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

باجوڑ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت24 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والی پولیو مہم  کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ممتاز، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ،  سب انسپکٹر پولیس منیر زادہ، تھرڈ پارٹی مانیٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کو این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہوگی جس میں 5 سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو سے متعلقہ افسران  محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ 24 اکتوبر 2022 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئیکار لائی جائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جاسکیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں