دیر لوئر ( نمائندہ مانند) گورنمنٹ ہائی سکول حصارک دیر پائین میں استاد کی عظمت کے اعتراف میں پاکستان بھر کے طرح مختلف سکولوں میں اساتذہ کا عالمی دن “ورلڈ ٹیچرز ڈے” منایا گیا۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر کی طرح جی ایچ ایس حصارک میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے سٹاف مولانا عمر حسین، صاحب سلطان، اسلام بہادر، مولانا صادق اللہ، عثمان، اکرام، عمران، اشتیاق اور شوکت پائیخیل کو اعزازات سے نوازا گیا۔ طلباء خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ استاد کی وجہ سے معاشرہ بدلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کو ہمارے معاشرے کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس مقام پر ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ استاد ہیں جو اس مقدس پیشے کی وجہ سے دوسروں کو پڑھاتے ہیں جس کی بدولت معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح معاشرے میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر استاد کے اعزاز میں چھٹی بھی کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں اساتذہ کی تنظیمیں اس دن کو مناتی ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی میدانوں میں متحرک کرنے میں مدد کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرتے رہیں۔ اساتذہ میدان میں ترقی کے لیے خدمات سرانجام دیتے ہیں۔
