0

شمالی کوریا کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا کامیاب تجربہ

سیؤل (مانند نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جوابا 2،2 میزائل  فائر کردیئے۔شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا۔امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں۔جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں