0

گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)  گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا۔گھر کے بعد سکول کی وہ جگہ ہیں جہاں بچے تربیت حاصل کرتے ہیں، اور اساتذہ بچوں کے مستقبل بنانے کے ساتھ ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں  ورلڈ ٹیچرز ڈے منایا گیا، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ۔ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ٹیچرز ڈے2022 کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر تارہا۔ جہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر تے رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں