کراچی(مانند نیوز ڈیسک)مسلسل دس دنوں سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 19پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فاریکس انڈیکس کے مطابق ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سیزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
