0

عمران خان کا ممکنہ دھرنا، اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ممکنہ دھرنے کی کال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لئے جو کہ فیض آباد پہنچا دیئے گئے۔ دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا جبکہ سکول و کالجوں میں چھٹیاں اور امتحانات ملتوی کئے جائیں گے۔ اسلام آباد کو پولیس سمیت پچیس ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس پچاس ہزار ربڑ گولیاں ہونگی جبکہ سکیورٹی اداروں کو ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیئے گئے۔ اسلام آباد کو دس ڈرون فراہم کئے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے جبکہ اینٹی رائیٹ کے لئے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جائے گا۔سکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے فنانسرز کے گرفتاریوں کے لئے لسٹیں تیار کر لیں تاہم عمران خان نے اگر بنی گالہ سے دھرنے کا اعلان کیا تو بنی گالہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں وہیں ہاؤس اریسٹ کر کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں