0

پشاور میں اساتذہ کے مظاہرے پرلاٹھی چارج اور انسوگیس اور کئی ایف ائی آرزدرج

پشاور(نمائندہ مانند)پولیس نے پشاور میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے پر امن مظاہرے پر بدترین تشدد۔۔ شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا  مظاہرین حکومت سے اپ گریڈیشن اور پنشن ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے

خیبر پختونخوا کے سرکاری پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی تنظیم پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز گورنمنٹ ہائیرسکینڈر سکول سٹی نمبر 1 سے ہوا۔ مظاہرین نے سورے پل کے قریب خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے روڈ  کو بلاک کردیا ۔ مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی  احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے نام پر ان کے بنیادی حقوق پر ڈٓاکہ ڈالا جارہا ہے ۔ اساتذہ موجودہ سروس سٹرکچر میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کررہے تھے ۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث خیبر روڈ تقریباَ تین گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رہا ۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس نے اساتذہ پر لاٹھی چارج بھی کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کی لاٹھی چارج اور مظاہرین کی جانب سے مبینہ پتھراؤ کی وجہ سے کئی مظاہرین اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے  جنہیں قریبی لیڈی ریڈنگ ہپستال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں