0

صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں،ڈاکٹرشبنم نورین

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ویمن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی نومنتخب صدر ڈاکٹرشبنم نورین نے کہا ہے کہ چیمبر کی نمائندہ خواتین ہماری طاقت ہیں، کاروبار کرنے والی خواتین کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی کہ چیمبر ان کیلئے کیا خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ آبادی کے اعتبار سے خواتین پاکستان کا نصف سے زائد ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا اہم کردار ہے، صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور ان کی کارکردگی کا گراف مسلسل عروج پر ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں خواتین کو مزید بہتر مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ مردان میں خواتین چیمبرز آف کامرس سے کاروبار ی شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین مستفید ہوگی،خواتین کو اس سلسلے میں جو مسائل پیش آتے ہیں ویمن چیمبرز انہیں حل کرنے کی کوشش کریگی، انہوں نے کہا کہ مردان میں خواتین کو مواقع میسر ہوں تو وہ معاشی ترقی لانے میں سب سے آگے ہونگی ، آج ملک جس معاشی مسائل اور کرائسس سے گزر رہا ہے اسکا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی خواتین کو باختیا ر بنائیں اور معیشت کے میدان میں شرکتدار بنائیں ۔ انھوں نے کہا ہماری خواتین باصلاحیت ، ہنر منداور محنتی ہیں جن کا موازانہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے نہیں کیا جا سکتا ہے ، نومنتخب صدر نے کہا کہ ویمن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کاصدر بنا میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ کاروبار کے میدان میں نئی آنیوالی خواتین کو وہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے جو ان سے پہلے والی خواتین نے برداشت کیے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں