0

سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی،امیرمقام

سوات (مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور اورقومی ورثہ ثقافت انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ BISPکے تحت اب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 70ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق متاثرین کی بحالی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے، متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، لوگ سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ عمران نیازی کو صرف کرسی کی فکر ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے، پی ٹی آئی کے ورکرز اپنے گریبان میں جھانکیں اور عمران سے سوال کرے کہ کس مقصد کیلئے اسلام آباد پر یلغار کرنے جا رہے ہیں عمران خود اپنے منہ سے ایک ایک بات بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی، ہارس ٹریڈنگ کس نے کی اور چور کون ہے، جھوٹا کون ہے ابھی قوم کو فیصلہ کرنا ہے، میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان میں ہونگے جو پوری قوم کی خواہش ہے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ فواد چوہدری کو معافی مانگ لینی چاہئے اب بھی بتا رہا ہوں کہ پختون قوم کے بارے جو ریمارکس دئیے شاید ان کی اپنی پارٹی میں اس طرح کے پختونوں سے واسطہ پڑا ہو مگر بحیثیت قوم پختون اس طرح کے نہیں ہے۔وہ سوات کی تحصیل چار باغ میں BISPکے زیر اہتمام مستحقین اور متاثرین میں نقد امداد کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انجینئرا میر مقام نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر متاثرین سیلاب کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ متاثرین سیلاب اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا ہے، عمران نیازی سیلاب متاثرین کو پس پشت ڈال کر اپنی کرسی کے چکر میں ہے مگر ان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اُن کو کبھی اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں دینگے یہ ملک ہم سب کا ہے اس کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے دشمن ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں