0

ملاکنڈکے سطح پرتمام سرکاری مڈل سکولز کے درمیان ٹورنمنٹ 2022 کا انعقاد

سخاکوٹ (نمائندہ مانند)ڈسٹرکٹ ملاکنڈکے سطح پرتمام سرکاری مڈل سکولز کے درمیان ٹورنمنٹ 2022 کا انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ کے سرکاری مڈل سکولز ٹورنمنٹ 2022 کے انعقاد کےلئے اج گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئ میں ملاکنڈ میں ڈپٹی ڈی ای او ہدایت اللہ صاحب کی نگرانی میں میٹنگ منعقد کی گئ جس میں ضلع بھر کے تمام مڈل سکولز کے ہیڈماسٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اے ڈی او سپورٹس ڈسٹرکٹ ملاکنڈمحمد رشید خان نے ٹورنمنٹ کے بارے میں صوبائی احکامات اور تمام رولز ریگولیشن بیان کئے۔ڈی ای او نے تمام سکولوں کو ٹورنمنٹ میں بھرپور شرکت کرنے اور طلباء میں سپورٹس مین سپرٹ اجاگر کرنے پر زوردیا۔ میٹنگ کے اخر میں اکبرخان ایس ائ پی ای گورنمنٹ ہائیر سکو ل سخاکوٹ کو ٹورنمنٹ کیلئے فکسچر تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔اس موقع پر مڈل سکول ڈسٹرکٹ ملاکنڈ ٹورنامنٹ کے لیے نامزد سیکرٹری اطلاعات اور مڈل سکول جبن کے ہیڈ ماسٹر بشیر احمد خان نے میڈیا کو بتا یا کہ کھیل کود جسمانی نشو ونما کا حصہ ہے اور تعلیمی اداروں میں طلباء دنیاوی اور مزہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود بھی ایک حصہ ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں