0

کسی بھی امدادی کاروائی میں امدادی اداروں اور عوام میں ہم آہنگی ضروری ہے، ذیشان بنگش

پاراچنار (نمائندہ مانند) 2005 کے ہولناک زلزلے کی یاد میں 08 اکتوبر کو پاکستان بھر میں نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس  مناسنت سے پاراچنار میں پاکستان ہلال احمر کے تعاون سے ریسکیو 1122 کے سٹیشن میں ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم بنگش، تحصیل چئیرمین مزمل حسین ‘ تحریک حسینی کے آغا تجمل حسین سمیت قبائلی عمائیدین اور سول ڈیفنس و ہلال احمر  کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر ہلال احمر پاکستان کے  ذیشان بنگش ڈاکٹر حامد اور ریسکیو آفیسر غلام مرتضی’ نے نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں امدادی اداروں کے کارکنان اور عوام میں ہم آہنگی بہت ضروری ہے تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں امدادی کاروائیاں متاثر نہ ہو

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں