0

جنوبی وزیرستان وانا امہ چلڈرن اکیڈمی کا سالانہ پر وقار تقریب کا انعقاد

انا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان وانا امہ چلڈرن اکیڈمی کا سالانہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی امہ ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین مولانا محمد ادریس تھے، تقریب میں سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا معتصم باللہ ، ڈی جی تعمیر وطن پبلک سکولز سسٹم ملک محسن سعید ، ائی جی گلگت بلتستان گل سعید وزیر ، علاقہ عمائدین اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ، پرنسپل امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے پرنسپل ناصر جاوید نے ابتدائی کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اور امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا، اس کے بعد علاقہ کے چیف ملکان ملک بسم اللہ خان، ملک جمیل اور ملک اجمل وزیر نے انیوالے مہمانوں کو قبائلی روائتی پگڑیاں پیش کیں، اس کے بعد امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے طالب علم محمد سہیل نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، نویں کلاس کے طالب علم احمد خان نے نعت شریف پیش کی، طالب علم خذیفہ اور ان کے ساتھیوں نے ٹیبلو پیش کی، طالب علم کمانڈر جنید اور ان کے ساتھی طلباء نے پی ٹی شو کے کرتب دکھا کر لوگوں اور مہمانوں کو حیران کردیا، کہ وزیرستان جیسے پسماندہ علاقے میں طلباء کے پی ٹی شو کرتب اعلی قومی و بین الاقوامی تعلیمی  اداروں سے بڑھ کر ہیں،لوگوں نے بچوں کو پی ٹی شو پر داد دی۔ اس کے بعد مسٹر بلال اور شاکر نے تقریریں کیں، جبکہ منصور اور ساتھی طالب علموں نے ملی نغمہ گایا، کمانڈر اور اس کے ساتھی طالب علموں نے مرد مجاہد کی ٹیبلو پیش کی۔ طالب علم منصور، حبیب، اور شہاب نے بھی تقریر،نظم اور ٹیبلو پیش کئے۔ پرنسپل ناصر جاوید نے کہا، کہ وزیرستان پچھلے 40 سال سے حالت جنگ میں ہے،دہشت کے خلاف ہونیوالی جنگ نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے، امہ چلڈرن اکیڈمی وانا نے 2010 میں ایک کچے مکان میں طلباء کو علم سے منور کرنے کا آغاز کیا، 2017 اکیڈمی کی نئی عمارت میں منتقل ہوئے، امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کی زمین اور عمارت واوا کی مرہون منت ہے، امہ چلڈرن اکیڈمی وانا میں 800 کے لگ بھگ یتیم طلباء جدید تعلیم سے منور ہورہے ہیں، جبکہ ہاسٹل میں 100 سے زائد طلباء  کیلئے رہائش اور کھانے پینے کا انتظام بھی ہے، پرنسپل نے کہا کہ امید ہے ، کہ امہ چلڈرن اکیڈمی وانا مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے تعلیمی اداروں میں شمار ہوگا۔ آئی جی گلگت بلتستان نے کہا کہ غیر اعلانیہ جنگ نے ہمارے معاشرے پر ان گنت اثرات چھوڑے ہیں،ہمارے لئے اس جنگ نے ہر کہیں غم اور پریشانی کی فضاء قائم کردی ہے، انہوں نے کہا، کہ میرے ذہین میں سوالات بھی جنم لے رہے ہیں، لیکن امید ہے ،کہ مزید حالات خراب نہیں ہوں گے ، دہشت گردی اور جنگ کے سائے اس لئے ختم ہوگئے ہیں، کہ بین الاقوامی ٹھیکیداروں نے جو کرنا تھا وہ کردیا ہے، امن خراب کرنے میں سب سے بڑا کردار اپنے لوگوں کا ہوتا ہے،اگر آپ متحد رہیں، تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتی،اور نہ آپ لوگوں کو ورغلا سکتی ہیں، تعلیم پر خصوصی توجہ دیا جائے، انہوں نے کہا، کہ یتیموں کی خدمت اپنی زندگی کا سب سے اثاثہ سمجھتا ہوں۔ ڈی جی تعمیر وطن پبلک سکولز سسٹم محسن حسن نے کہا، کہ وزیرستان کے لوگوں نے مجھے جو عزت بخشی ان کا میں بے حد مشکور ہوں ، تعمیر وطن گروپ آف ایجوکیشن امہ جلڈرن اکیڈمی وانا کے اساتذہ کو مفت تربیت فراہم کرے گی، انہوں نے کہا، کہ آج امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے طلباء نے جو پروگرام پیش کئے، سہ ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں دیکھنے کو نہیں ملی، سیکریٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا معتصم باللہ نے کہا، کہ میں نے آج اس ادارے کی تقریب کو ایک طالب علم کی نظر سے دیکھا، اس ادارے کی لاجواب پرفارمنس نے مجھے لا جواب کردیا۔امہ ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین مولانا ادریس نے کہا، کہ میں امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے اسٹاف اور پرنسپل کا مشکور ہوں ، جنہوں نے مجھے دعوت دی، امہ چلڈرن اکیڈمی وانا واوا کی محنت اور کاوش کا ثمر ہے۔ واوا کی کامیابی کی پشت پر ایک ایسا مضبوط اعصاب کا مالک ہے،جس کی قابلیت اور ذہانت کا میں معترف ہوں، مولانا محمد ادریس نے امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے 700 سے زائد طلباء کیلئے ڈرائی راشن کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات اور اعزازات تقسیم کئے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں