0

نواز شریف کا لندن میں اہم گفتگو

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف لندن میں اہم گفتگو کی اور ان کے خلاف کیسز سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ان کے خلاف طریقہ اپنایا اس پر کھل کر بات کی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اب بھائیوں سے ملیں، میرے ساتھ بھی مریم کی تین سال بعد ملاقات ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ سارے مناظر یاد ہیں جب میری اہلیہ بستر مرگ پر تھیں، ایسی صورتحال میں بھی ہمیں ظلم کا نشانہ بنایا جارہا تھا، لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ وفات پاگئیں، اب وہ لوگ جواب دیں، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے؟نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پورے خاندان کو شدید کرب میں مبتلا کیا گیا، میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے، کہا کہ فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آجاؤں گا، مگر نیب نے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نجانے اس میں کونسا اتنا بڑا مسئلہ تھا، مقصد یہ تھا کہ انتخابات سے پہلے فیصلہ سنایا جائے، ان کا خیال تھا کہ نوازشریف ڈر کر وطن واپس نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے مریم کو کہا کہ سزا سنادی گئی ہے، اب پاکستان چلیں گے، مریم نے کہا کہ والدہ بیمار ہیں اور بیہوش ہیں، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ انکی حالت تشویش ناک ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے کہا بعض قومی امور ایسے ہیں جن کا تاریخ میں حساب نہیں دے سکیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں